افغان فورسز کی فائرنگ اقتصادی راہداری منصوبہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے: لیاقت بلوچ

Liaqat Baloch

Liaqat Baloch

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی پاکستان کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ طورخم بارڈرپر فائرنگ وگولہ باری محض افغان صدر اشرف غنی کی وجہ سے نہیں ہو رہی ہے بلکہ اسکے پیچھے امریکہ و بھارت کا ہاتھ ہے جودراصل اسطرح کی سازشوں کے ذریعے پاک۔ چائنہ اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔

پانامہ لیکس سمیت کرپشن کے خاتمے کیلئے قائم حکومت واپوزیشن ارکان پرمشتمل کمیٹی کا اتفاق رائے نہ ہواتو پھرعوام سڑکوں پر آکران حکمرانوں کا احتساب اورلوٹی ہوئی دولت کا حساب لیں گے۔عیدکے بعد جماعت اسلامی کی کرپشن فری پاکستان مہم فیصلہ کن مرحلہ میں داخل ہو جائے گی۔