افغان فورسز کی مختلف صوبوں میں کارروائی، 43 دہشت گرد ہلاک، وزارت داخلہ

Afghan Forces

Afghan Forces

کابل (جیوڈیسک) افغان سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کر کے 43 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نورستان، ہلمند، غزنی سمیت مخلف علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیاں کر کے 43 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔