افغان پارلیمنٹ پر راکٹوں سے حملہ، عمارت کو جزوی نقصان

Afghan Parliament Attack

Afghan Parliament Attack

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ حملہ آوروں نے نامعلوم سمت سے افغان پارلیمنٹ پر راکٹ فائر کیئے جس میں سے ایک راکٹ پارلیمںٹ کی عمارت پر گرا جب کہ دوسرا پارلیمنٹ سے ملحقہ عمارت پر لگا، افغان حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم پارلیمنٹ کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔واقعے کے بعد افغان فورسز نے پارلیمنٹ کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے اور اطراف کے علاقے میں سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے۔