افغان صوبے قندوز کی عدالت میں طالبان کی فائرنگ، سرکاری وکیل سمیت 7 افراد ہلاک

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان نے مقامی عدالت پر ہلہ بول دیا جس کے نتیجے میں سرکاری وکیل سمیت 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

صوبہ قندوز پولیس ترجمان کے مطابق 4 مسلح افراد جو فوجی یونیفار میں ملبوس تھے انہوں نے اچانک عدالت میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس کے بعد مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا اور یہ لڑائی 4 گھنٹے تک جاری رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے پہلے بارود سے بھری گاڑی عدالت کےدروازے سے ٹکرائی پھر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 6 افسران سمیت 7 افراد ہلاک جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ جو مقامی حکام کی جانب سے بتائی گئی۔