افغان صوبے قندوز میں طالبان نے 16 مغوی مسافر قتل کر دیے

Afghanistan

Afghanistan

قندوز (جیوڈیسک) افغان صوبے قندوز میں طالبان جنگجؤوں نے سولہ مغوی مسافروں کو قتل کر دیا ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان نے اغوا کیے گئے سولہ مسافر قتل کر دیئے ہیں ۔ افغان حکام کے مطابق آج صبح طالبان نے قندوز شہر کے نزدیک ایک سو پچاسی افراد کو اغوا کر لیا تھا ۔ طالبان نے جعلی چیک پوسٹ بنا کر مختلف بسوں اور گاڑیوں کو روک کر مسافروں کو اغوا کیا ۔ تاہم بعد میں ڈیڑھ سو مغویوں کو رہا کر دیا ۔