افغان مفاہمتی عمل کیلئے رکن ممالک کردار ادا کریں، ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ

 Heart off Asia Conference

Heart off Asia Conference

اسلام آباد (جیوڈیسک) مستحکم افغانستان کے لئے ہونیوالی کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کی تفصیلات افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتائیں۔ اعلامیے میں پوری دنیا پر زور دیا گیا ہے کہ افغانستان کی خود مختاری کا احترام کیا جائے۔ رکن ممالک امن عمل میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔ پائیدار امن کیلئے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا ہو گا۔ بات چیت کا سلسلہ جہاں سے ٹوٹا تھا وہیں سے شروع کیا جائے۔ افغانوں کی زیر قیادت امن عمل میں تعاون بھی کیا جائے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سیکیورٹی اور دہشتگردی خطرات کسی ایک ملک کے نہیں سب کے لئے یکساں ہیں دہشتگردوں کی مالی معاونت کو بھی مل کر ختم کرنا ہو گا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں دیرپا امن اور استحکام کا خواہاں اور عوام پر مشتمل مفاہمتی عمل کا حامی ہے۔ افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی نے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سے پہلے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف افغان صدر اشرف غنی اور دیگر رہنماؤں میں خطے کے پائیدار امن کیلئے افغانستان میں استحکام کو ناگزیر قرار دیا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز، افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اور سعودی نائب وزیر خارجہ نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔