کئی افغان سنگلاخ علاقے بارش نہ ہونے سے ویرانوں میں بدلنے لگے

Afghan Wilderness Area

Afghan Wilderness Area

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں کئی سنگلاح علاقے طویل عرصہ سے بارش نہ ہونے کے سبب ویرانے بنتے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہرات، قندوز سمیت دیگر صوبوں میں ہزاروں ایکٹر ایسی زمین ہے جسے پانی اور کیمیائی و نامیاتی کھاد اور ادویات استعمال کر کے قابل کاشت بنایا جا سکتا ہے لیکن جنگ و جدل اور دیگر عوامل آڑے آ رہے ہیں۔

حکومت کے پاس بھی اتنے خطیر فنڈز نہیں کہ وہ اس اراضی کی آبادکاری کے لئے اقدامات کر سکے۔