افغانستان: سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں داعش کے 2 جنگجو ہلاک

Afghan security forces

Afghan security forces

کابل (جیوڈیسک) افغان میڈیا کے مطابق صوبائی حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ ضلع باٹی کوٹ کے علاقے میں ہوئی۔

صوبائی پولیس چیف کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپ آدھے گھنٹے تک جاری رہی اس دوران داعش کے 2 جنگجو ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔ جھڑپ میں افغان سیکورٹی فورسز اور شہریوں کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔