افغان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،25 شدت پسند ہلاک

Afghan Forces Operation

Afghan Forces Operation

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں نیشنل سیکیورٹی فورسز کے مختلف صوبوں میں آپریشن کے دوران 25 شدت پسند ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے ۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبے ننگر ہار میں افغان فورسز کی کاروائی میں 10 شدت پسند ہلاک اور 5 زخمی ہوئے، صوبہ ہلمند میں 9 شدت پسند ہلاک اور 6 زخمی ہوئے، صوبہ ارزغان میں 3 شدت پسند ہلاک اور 2 زخمی ہوئے جبکہ صوبہ قندوز کی کاروائی میں 3 شدت پسند ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔

وزارت دفاع کے مطابق آپریشن کے دوران افغان فوج کے اہلکار بھی مارے گئے۔