افغان شاہین نے کیماڑی یونین ،قادری اسپورٹس نے جانباز اسپورٹس اور سندھ مسلم نے شان اسپورٹس کو شکست دیدی

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گذری محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری آل کراچی اصغر علی مشہوری (مرحوم) رمضان المبارک یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں افغان شاہین نے ایک سخت مقابلے کے بعد مد مقابل کیماڑی یونین کو 1-0 سے شکست دیدی میچ کا فیصلہ کن گول صادق نے اسکور کیا۔

جبکہ کیماڑی یونین کو شش کے باوجودگول کا قرض اُتارنے میں ناکام رہی ۔دوسرے میچ میں قادری اسپورٹس نے جانباز اسپورٹس کو 2-1سے زیر کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے باسط اور رزاق نے گول اسکور کئے جبکہ جانباز اسپورٹس کا واحد گول فواد نے اسکور کیا ۔تیسرے میچ میں سندھ مسلم گذری نے باآسانی شان اسپورٹس بلدیہ کو 4-0 سے ہرا دیا۔

سندھ مسلم کی جانب سے آصف اور نبیل نے دو ،دو گول کئے ۔ایک اور میچ میں افغان شاہین نے چنیسر بلو کو 4-2سے ہرادیا ۔ان میچوں میں ریفری کے فرائض سکندر علی ،حاجی اکبر اور امام بخش نے انجام دیئے ،جبکہ میچ کمشنر زاہد عرف منا اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔