افغانستان: فضائی حملے میں طالبان کمانڈر ہلاک

Taliban commander killed

Taliban commander killed

ہلمند (جیوڈیسک) افغان طالبان کے اہم رہنما اور ہلمند کے شیڈو گورنر ملامنان فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ۔

ہلمند پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز مرجع کے علاقے میں ہونے والے فضائی حملے میں ملامنان زخمی ہوا تھا جو پیر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔ حملے میں طالبان کی مالی معاونت کرنے والا سہولت کاربھی مارا گیا ہے ۔ جبکہ کئی جنگجؤوں بھی اس کارروائی میں ہلا ک ہوئے ہیں ۔ یہ فضائی کارروائیاں چھ روز قبل شروع ہونے والے آپریشن خنجر کا حصہ تھے جس میں اب تک تیس طالبان جنگجو ہلاک اور پچاس زخمی ہو ئے ہیں ۔

واضح رہے کہ دودن قبل افغان طالبان کے امیر ملامنصور اختر کو پاک افغان سرحدی علاقے میں فضائی حملےمیں نشانہ بنایا گیا تھا ۔