افغانستان میں امریکی فضائیہ کا جنگی طیارہ ایف 16 گر کر تباہ

F16 Jet Plane

F16 Jet Plane

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں بگرام ائیرفیلڈ میں امریکی جنگی طیارہ ایف 16 اڑان بھرنے کے دوران تباہ ہو گیا۔ پائلٹ بحفاظت باہر نکل آیا۔ امریکی حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ایک گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگجوؤں نے صوبہ کنڑ میں افغان فوجی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے۔ جس میں بارہ فوجی جاں بحق ہو گئے تاہم افغان حکام نے اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔