افغانستان میں آرمی کی بس پر خود کش حملہ، 3 اہلکار ہلاک متعدد زخمی

Bus Attack

Bus Attack

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے شمالی صوبے بلخ میں آرمی کی بس پر خود کش حملے میں 3 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے ضلع ڈہدادی میں آرمی چیک پوسٹ کے قریب خود کش بمبار نے خود کو سیکیورٹی فورسز کی بس کے ساتھ ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔

امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔