افغانستان: فوج نے ضلع چار درہ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا

Afghan Army

Afghan Army

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں سرکاری فوجوں نے شمالی شہر قندوز کے قریب واقع ضلع چار درہ کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

صوبائی پولیس کے سربراہ عبدالصبور نصراتی نے کہا ہے کہ افغان فوج اور پولیس نے طالبان کو ضلع چار درہ سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔ جس پر انہوں نے دو روز قبل قبضہ کر لیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں طالبان کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں