افغانستان میں ڈرون حملہ، تحریک طالبان گیدڑ گروپ کا سپریم کمانڈر ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

افغانستان (جیوڈیسک) ڈرون حملہ افغان علاقے بندر میں گزشتہ شب ہوا جس میں عمر نارئے اپنے چار ساتھیوں سمیت مارا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد عمر نارئے آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور سکیورٹی فورسز کو مطلوب تھا۔

دہشتگرد کمانڈر پشاور، کوہاٹ، بڈھ بیر، نوشہرہ اور خیبر ایجنسی میں ہونے والے کئی دہشتگرد حملوں میں بھی ملوث تھا۔