افغانستان: امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے 3 دہشت گرد ہلاک

Afghanistan Drone Attacks

Afghanistan Drone Attacks

کابل (جیوڈیسک) افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع گومال کے علاقے میں دادل گاؤں میں کیا گیا۔

افغان سپیشل آپریشن فورسز کی آپریشنل کوارڈی نیشن کمانڈر کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں دہشتگردوں کے دو موٹر سائیکلیں بھی تباہ ہو گئیں۔

پکتیکا مشرقی افغانستان کا شورش والا صوبہ ہے۔ جہاں حکومت مخالف مسلح گروپ طالبان، القاعدہ اور حقانی نیٹ ورک سرگرم ہیں۔