افغانستان: بگرام ایئر بیس پر خودکش دھماکا، چھ فوجی ہلاک

Bagram Air Base

Bagram Air Base

کابل (جیوڈیسک) نیٹو ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق ساڑھے گیارہ بجے کے قریب بگرام ایئر بیس کے احاطے میں خودکش حملہ آور نے غیر ملکی فوجیوں کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

نیٹو ترجمان نے حملے میں چھ ہلاکتوں اور تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی لیکن ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شہریت نہیں بتائی۔