افغانستان میں زخمی ہونے والا برطانوی سپاہی تین سال بعد چل بسا

British Injured Soldiers

British Injured Soldiers

لندن (جیوڈیسک) افغانستان میں زخمی ہونے والا برطانوی سپاہی تین سال بعد ہسپتال میں چل بسا۔ 32 سالہ مائیکل کیمپل کوئین الزبتھ ہسپتال میں زیرعلاج تھا۔

وزارت دفاع کے مطابق کیمپل 2012 ءمیں شدت پسندوں کے حملے میں پیٹ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا، اسے فوری طور پر برطانیہ منتقل کیا گیا تھا۔

وزارت دفاع نے کیمپل کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کی موت کو افسوسناک قرار دیا۔