افغانستان : دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکہ، 15 افراد ہلاک

Afghanistan Blast

Afghanistan Blast

کابل (جیوڈیسک) افغان نائب وزیر داخلہ برائے سیکورٹی جنرل ایوب سالنگی کے مطابق دھماکا شاہ شہید کے علاقے میں رات ایک بجے افغان نیشنل آرمی انٹیلی جنس بیس کے قریب ہوا۔

دھماکے کی شدت سے شاہ شہید اور مکروریان کے میں عمارتوں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں۔ حکام کے مطابق دھماکے میں 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔