افغانستان میں جھڑپوں کے دوران 34 جنگجو سمیت 5 فوجی ہلاک

US Soldiers Afghanistan

US Soldiers Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) افغان سیکیورٹی فورسز کے تازہ آپریشن میں 24 طالبان سمیت 34 عسکریت پسند ہلاک اور 17 زخمی ہوگئے جبکہ 11 کو گرفتار کر لیا گیا۔

ہفتے کو افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیکیورٹی فورسزنے ملک کے 8 مختلف صوبوں میں آپریشن کیے۔ اس دوران 34 عسکریت پسند ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے جبکہ 11 کو گرفتار کر لیا گیا۔

سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے قبضے سے موٹرسائیکل میں نصب بارود اور 2 خودکش جیکٹس بھی برآمد کرلیں جبکہ 27 بارودی سرنگوں کو تلف کر دیا گیا جبکہ بھاری مقدار میں ہتھیار اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ وزارت دفاع نے آپریشن کے دوران 5 افغان فوجیوں کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔