افغانستان : ڈرون حملے اور سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 47 شدت پسند ہلاک

Afghan Forces

Afghan Forces

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 4 غیر ملکیوں سمیت 6 جنگجو ہلاک ہوئے۔

جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں افغان آرمی، پولیس اور انٹیلی جنس کی طرف سے کیے گئے مشترکہ آپریشنز میں 41 شدت پسند مارے گئے اور 25 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب افغان انٹیلی جنس نے طالبان کے دہشتگردی کے 3 نیٹ ورکس پکڑتے ہوئے 16 جنگجوؤں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔