افغانستان : ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 19 افراد ہلاک

Bomb Exploded

Bomb Exploded

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے صوبے ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہلمند کے شہر مرجاہ میں ایک گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی جسے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے۔

مرنے والوں میں 9 بچے بھی شامل ہیں ۔ افغان حکام نے کہا ہے کہ حادثے میں مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں جاری افغان سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 57 جنگجو ہلاک ہوگئے۔