افغانستان: داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 23 جنگجو ہلاک

Afghan Taliban

Afghan Taliban

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں داعش اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 23 جنگجو ہلاک ہو گئے۔ افغان سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقہ باندر میں داعش اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

جھڑپوں میں اب تک داعش کے 17 اور افغان طالبان کے 6 جنگجو مارے گئے۔ باندر کے علاقے پر افغان طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

گزشتہ 1 ہفتہ سے جاری جھڑپوں میں اب تک دونوں گروپوں کے درجنوں جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔