افغانستان : طالبان کے متحارب گروپوں میں شدید جھڑپیں، 70 افراد ہلاک

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) طالبان کے ملا رسول گروپ نے شدت پسند تنظیم داعش کی حمایت سے ملا اختر منصور گروپ پر حملہ کیا۔

زابل صوبے کے پولیس کے نائب سربراہ غلام جیلانی فراحی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان ہفتے کی صبح لڑائی شروع ہوئی تھی۔

انہوں نے مقامی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک لڑائی میں تقریباً 70 افراد مارے جا چکے ہیں۔

طالبان کی قیادت کے مسئلے پر اختلافات کے بعد ایک دھڑے نے گزشتہ ہفتے ملا محمد رسول کو اپنا قائد چنا تھا۔