افغان امن عمل، چار ملکی رابطہ اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا

Aizaz Ahmed Choudhary

Aizaz Ahmed Choudhary

اسلام آباد (جیوڈیسک) افغان امن عمل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں 4 فریقی بیٹھک آج اسلام آباد میں ہو گی۔

پاکستان اور افغانستان مذاکراتی عمل کے مثبت نتائج کیلئے پرامید ہیں۔ رابطہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری جبکہ افغانستان کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ حکمت کرزئی کریں گے۔

چین اور امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ جولائی میں ملا عمر کی موت کی خبر کے بعد مذاکراتی عمل سے راہ فرار اختیار کرنے والا افغانستان بھی اب آمادہ بہ مذاکرات نظر آتا ہے۔

مذاکرات سے پہلے کا ماحول بتا رہا ہے کہ اس بار تمام فریقین ٹھوس پیشرفت کے خواہاں ہیں۔