افغانستان: ریڈ کراس کے مغوی پانچ اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا

Afghanistan

Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) عالمی امدادی تنظیم ریڈ کراس کے افغان صوبے غزنی میں اغوا کئے جانے والے 5 اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔

اہلکاروں کے اغوا کے بعد ریڈ کراس نے غزنی میں اپنی امدادی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔

پانچوں اہلکاروں کو منگل کو اغوا کیا گیا تھا جنہیں گزشتہ رو بازیاب کرا لیا گیا۔