افغانستان: سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 5 پولیس اہلکار ہلاک

Kabul Blast

Kabul Blast

کابل (جیوڈیسک)افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔ واقعہ پکتیکا صوبے کے ضلع زرمت میں پیش آیا۔

صوبائی پولیس کے سربراہ ظلمے اوریاخیل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئی۔

فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔