افغانستان میں طالبان کے حملے میں 11 فوجی ہلاک

Afghanistan Taliban Attack

Afghanistan Taliban Attack

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے مغربی صوبے ہیرات میں طالبان نے افغان فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان مغربی صوبے ہیرات کے ضلع کرک میں طالبان نے بھاری ہتھیاروں سے افغان فوجی قافلے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 11 فوجی موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

جب کہ کافی دیر تک دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ ہیرات کے گورنر کے ترجمان احسان الحیات کا کہنا ہے کہ فوجیوں کا قافلہ پک اپ گاڑیوں میں ضلع کرک سے روانہ ہورہا تھا جس پر طالبان کی جانب سے حملہ کیا گیا جس میں 11 فوجی ہلاک ہوگئے۔