افغانستان : طالبان کے حملے میں پولیس سربراہ سمیت 5 اہلکار ہلاک

Taliban

Taliban

کابل (جیوڈیسک) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی پولیس کے چیف کا کہنا تھا کہ کابل سے 155 کلو میٹر کے فاصلہ پر ضلعی پولیس کے سربراہ دو گاڑیوں کے قافلہ کے ساتھ ضلع شاران جا رہے تھے کہ طالبان نے ان پر حملہ کر دیا۔

حملے کی نتیجہ میں ضلعی پولیس کے سربراہ شنواری سمیت 5 اہلکار موقع پر ہی ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے طالبان نے سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے بعد حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔