افغانستان، طالبان، داعش کی جھڑپیں حملے 20 فوجی، 33 جنگجو مارے گئے

Afghan Security Forces

Afghan Security Forces

کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے مختلف علاقوں میں زمینی اور فضائی کارروائیوں جھڑپوں میں 33 جنگجو، 20 فوجی مارے گئے۔

جبکہ ننگر ہار میں داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں مزید 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ قندوز میں خود کش جیکٹس کے قبل از وقت پھٹنے کے نتیجے میں 8 ممکنہ خود کش حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

طالبان نے 2 روز میں قندھار کے ضلع شاو لیکوٹ میں 20 افغان فوجی ہلاک، 27 چوکیوں کا کنٹرول سنبھالنے کا دعوی کیا ہے ادھر افغانستان میں امریکی فوجی مشن نے بدھ کو کابل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ طالبان سے تعلق رکھنے والے جنگجو کابل کے علاوہ شمال مشرقی صوبوں پروان، خوست اور لوگر میں افغان شہریوں پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ 8 ممکنہ حملہ آوروں کے نام بھی دیے گئے ہیں۔