افغانستان : آئل ٹینکر اور دو مسافر بسوں کے درمیان تصادم، 73 افراد ہلاک

Oil Tanker Accident

Oil Tanker Accident

کابل (جیوڈیسک) حکام کے مطابق حادثہ کابل کو ملک کے جنوبی شہر قندھار سے جوڑنے والی شاہراہ پر پیش آيا۔ تصادم کے نتیجے میں ٹینکر اور دونوں بسوں میں آگ لگ گئی۔

صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان جاوید سلانگی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے دستاویزات دیکھے ہیں جس کے مطابق دونوں بسوں میں ایک سو پچیس مسافر سوار تھے۔ زخمیوں کو غزنی کے اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔

صوبے میں ٹریفک محکمے کے ڈائریکٹر محمداللہ احمدی کا کہنا ہے مقامی افراد نے آگ بجھانے اور لوگوں کو ملبے سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا۔