افغانستان میں کھلونا بندوقوں کی فروخت پر پابندی

Toy Guns Afghanistan

Toy Guns Afghanistan

کابل (جیوڈیسک) عید پر 100 افراد کے زخمی ہونے کے بعد افغانستان میں کھلونا بندوقوں کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی۔

افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے حملے میں 8 طالبان اور ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے قندوز، پکتیا اور ننگرہار میں آپریشنز کئے جن میں 8 طالبان اور ایک فوجی ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشنز کے دوران متعدد طالبان کو گرفتار کر کے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔