افغانستان : امریکی ڈرون حملوں میں داعش کے کمانڈر سمیت 11 جنگجو ہلاک

Drone Attack

Drone Attack

کابل (جیوڈیسک) افغان میڈیا کے مطابق مقامی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے نے ضلع آچن میں شدت پسندوں کو نشانہ بنایا۔

حملے میں داعش کے کمانڈر سمیت 4 جنگجو مارے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع عبدالخیل میں کیا گیا۔

دوسری جانب ضلع ہیسکا مینا میں ایک اور امریکی ڈرون حملے میں داعش کے 7 جنگجو ہلاک ہو گئے۔