افغانستان کے ساتھ سرحد سیل ہونی چاہیے، پرویزخٹک

Pervez Khattak

Pervez Khattak

اسلام آباد (جیوڈیسک) خیبر پختو نخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد سیل ہونی چاہیے، بغیر پاسپورٹ کسی کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دینا چاہیے۔

پروگرام ’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کا مزیدکہنا تھا کہ دہشت گرد ہمارے بچوں کو تاریکی کی طرف لے جا رہے ہیں، افغانستان کے ساتھ سرحد سیل ہونی چاہیے، حملےمیں جوبھی ملوث ہیں، ان کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے،بغیرپاسپورٹ کے کسی کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دینا چاہیے۔