افریقی ممالک کا نئی دہلی میں افریقین ڈے کے بائیکاٹ کا اعلان

African Day

African Day

نئی دہلی (جیوڈیسک) خواتین کیساتھ زیادتی کا معا ملہ ہو یا اقلیتوں کیساتھ ظلم و ستم کا نام نہاد جمہوریت بھارت میں انسانیت کی تذلیل کے واقعات عام ہیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گزشتہ ہفتے مشتعل ہجوم کے تشدد سے کانگو کے نوجوان کی ہلاکت پر افریقی ممالک نے بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ 42 افریقی ممالک کے سفیروں نے اپنی حکومتوں سے حفاظت کی یقین تک طلباء کو بھارت نہ بھیجنے کی سفارش کی ہے۔

سفیرں نے کل شیڈول افریقین ڈے کا بائیکاٹ کا اعلان کر تے ہوئے بھارتی حکومت سے سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانےاور آئندہ اس قسم کے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھارتی وریر خارجہ سشما سوراج اور ان کے نائب وی کے سنگھ نے واقعے کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے افریقی ممالک کو واقعے میں ملوث افراد کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا ہے۔