افریقی ملک برونڈی میں حکومت مخالف مظاہرے، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی

African Government Opposition Demonstrations

African Government Opposition Demonstrations

باجمبورہ (جیوڈیسک) برونڈی کے دارالحکومت باجمبورہ میں صدر کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ گزشتہ ایک ہفتے سے جاری ہے۔

تازہ جھڑپوں میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس شیل برسائے۔

مشتعل مظاہرین نے ایک خاتون اہلکار کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ برونڈی کے شہری صدر کی جانب سے تیسری مدت کیلئے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے پر سراپا احتجاج ہیں۔