افریقی ملک برونڈی کے دارالحکومت میں بم دھماکہ، 26 افراد ہلاک

Burundi Explosion

Burundi Explosion

بوجمبورا (جیوڈیسک) افریقی ملک برونڈی کے دارالحکومت بوجمبورا میں ایک بم دھماکے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ شہر کے وسطی علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک حملہ آور بم پھینکا اور فرار ہو گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔