افریقی ملک نائیجر میں دہشت گردوں کا حملہ، 15 فوجی ہلاک

African Forces

African Forces

نیامی (جیوڈیسک) نائیجر کے مغربی علاقے تِلوا میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے کو نشانہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں پندرہ فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔

فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے میں انیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم شدت پسند تنظیم بوکو حرام دہشت گرد حملوں میں ملوث رہی ہے۔