آفریدی دل کی بات کا اظہار کرتے ہیں،سنیل گواسکر

Gawaskar

Gawaskar

کراچی (جیوڈیسک) بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کا بھارتی پبلک کے حق میں بیان بظاہر 19 مارچ کو ایڈن گارڈن میں مقامی کرائوڈ کے ممکنہ خراب رویے سے بچنے کیلئے ہے،البتہ شاہد آفریدی دل کی بات کا اظہارکرنے والے آدمی ہیں ۔

شاہد آفریدی کے اس بیان پر ملک کے اندر ہی سے نہیں بلکہ پڑوسی ملک سے بھی تبصرے آرہے ہیں ،سنیل گواسکر سمجھتے ہیں کہ آفریدی کا بیان ایک خاص مقصد کے لئے تھا اور وہ یہ کہ بھارتی کرائوڈ میدان میں پاکستانیوں کے خلاف اپنے جذبات پر قابو رکھے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گواسکر کا کہناتھا کہ ایڈن گارڈنز میں کراؤڈ بلا شبہ بہت بڑا ہوگا،بھارتی پبلک کے لئے اچھے الفاظ ادا کرناخواہ ان میں سچائی ہو یا نا ہو ، ان کے ذریعے بھارتی کراؤڈ کے غیر ضروری جارحانہ رویئے سے بچنے میں مدد مل سکے گی اور یہ پاکستان کی ٹیم کےلئے میچ کے دوران بہتر ثابت ہوسکتا ہے ۔ شاہد آفریدی جو بات کرتے ہیں دل سے کرتے ہیں ،ان کے الفاظ پر شک نہیں کرنا چائیے۔