آفریدی جذبے سے کھیلتے ہیں، ماضی کی اچھی کارکردگی نہ بھولیں۔ ریما

Reema

Reema

کراچی (جیوڈیسک) مشہور شخصیات کا آگاہی پروگرامز میں شرکت کرنا یقیناً قابل ستائش بات ہے۔ اداکارہ ریما نے بھی کراچی کے ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں ٹی بی سے متعلق واک میں شرکت کی۔

تاہم اس موقع پر انہوں نے کرکٹ کے موضوع پر بھی اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی سے توقعات رکھی جاتی ہیں تاہم جیت ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہد آفریدی جذبے سے کھیلتے ہیں اور امید کرتی ہوں کہ وہ آج کے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

ٹی بی کے عالمی دن پر ڈاؤ یونیورسٹی کی جانب سے آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں فلم اسٹار ریما اور انکے شوہر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریما کے شوہر نے ڈاؤ یونیورسٹی کی خدمات کو سراہا اور بتایا کہ انہوں نے بھی یہاں سے تعلیم حاصل کی ہے جس پر انہیں فخر ہے۔

پاکستان میں صحت کی سہولیات کی کمی کے باعث سالانہ ملک میں پانچ ہزار مریض اس مرض کا شکار ہو کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں جس کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنا بھی اہم ہے۔ آگاہی واک میں شرکت پر ڈاؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر حمید مسعود نے ریما کا شکریہ ادا کیا۔