حکومت کو بھارت کیخلاف فوج کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا ‘جی کیو ایم

MRP Dua

MRP Dua

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی ولا المعروف سورٹھ ویر نے کہا ہے کہ بھارتی سرکاری دہشتگرد تنظیم ”را“کے گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو کے ایک اہم ساتھی راکیش کی بلوچستان کے علاقے حب سے گرفتاری انٹیلی جنس اور سیکورٹی اداروں کی اہم کامیابی و فعالیت کے اظہار کے ساتھ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ بلوچستان میں ” را“ کی سرگرمیاں منظم اور فعال ہیں مگر اس کے ایجنٹوں کی گرفتاری نے پاکستان کیخلاف بھارتی سازشوں کا پردہ فاش کردیا ہے اسلئے اب بھارت اپنے مکروہ چہرے سے پردہ ہٹنے کے ڈر سے عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف زبردست پراپیگنڈہ کریگا جس کیلئے ہوسکتا ہے۔

وہ ممبئی حملوں یا پٹھانکوٹ حملہ جیسے کچھ نئے ڈرامے بھی رچائے جبکہ پاکستانی ایجنسیوں کی جانب سے کلبھوشن کو ایران سے اغوا کرنے کا الزام تو وہ پہلے ہی عائد کرچکا ہے اسلئے اب انٹیلی جنس ایجنسےوں ‘سیکورٹی و دفاعی اداروں اور فوج و حکومت سب کو ایک پیج پر رہتے ہوئے بھارت کیخلاف اقدامات اٹھانے اور پاکستان سے را کا نیٹ ورک توڑنے کیلئے ہرقسم کے ذاتی ‘ گروہی اور سیاسی مفادات کو بالائے طاق رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اگر بدقسمتی سے کشمیر سنگھ کی طرح کلبھوشن کیخلاف بھی کوئی کارروائی نہ ہو سکی تو پھر یہ سوال اٹھنا فطری امر ہوگا کہ موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں ملک کی سلامتی اور آزادی و خودمختاری محفوظ بھی ہے یا نہیں؟۔