َِسلمان خان کی بریت کیخلاف درخواست کی سماعت12 فروری تک ملتوی

Salman Khan

Salman Khan

ممبئی (جیوڈیسک) ہٹ اینڈ رن کیس میں بالی وڈ اسٹار سلمان خان کی بریت کے خلاف درخواست کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی گئی۔ مہاراشٹر حکومت نے ہائی کورٹ کی جانب سے بری کرنے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے ۔

ہٹ اینڈرن کیس میں بھارتی سپریم کورٹ میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی رہائی کےخلاف مہاراشٹر حکومت کی اپیل کی سماعت آج ہوئی۔مہاراشٹر حکومت نے 22 جنوری کو سلمان خان کی رہائی پر ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پٹیشن اپیکس کورٹ میں دائر کی تھی ۔

سلمان خان نے درخواست دائر کی تھی کہ عدالت کو مہاراشٹر حکومت سے پہلے ان کا موقف سننا چاہیے،گزشتہ سال دس دسمبر کو ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو ہٹ اینڈ رن کیس میں کلین چٹ دے دی تھی۔