میرے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والے کھبی بھی اپنے ع‍زائم میں کامیاب نہیں ہونگے … سلطانہ اصغر

Sultana Asghar

Sultana Asghar

فرانس (جیو ڈیفنس) چیف آرگنائ‍زر پاکستان مسلم لیگ ن وویمن یوتھ ونگ فرانس سلطانہ اصغر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والے کھبی بھی اپنے ع‍زائم میں کامیاب نہیں ہونگے۔

سلطانہ اصغر نے کہا دو عورتوں نے ایک فوٹو گرافر کے ساتھ مل کر میری تصاویر چوری کی اور پھر تصاویر میں تبدیلی کی جو گھٹیا حرکتیں کی ہیں وہ اپنی حرکتوں سے با‍‍ز رہیں۔ یہ گھٹیا عورتیں اندر سے کچھ اور باہر سے کچھ ہیں۔ میرے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے والے کو میں کھبی معاف نہیں کرونگی اور اس کو منہ کی کھانی پڑیگی۔

سلطانہ اصغر نے کہا میں نے رضوان گھمن سے شادی نہیں کی، یہ سراسر غلط ہے۔ مجھے کسی کا ڈر خوف نہیں، جب میں شادی کرونگی ڈنکے کی چوٹ پر کرونگی۔

سلطانہ اصغر نے پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شر پسند عناصر کو نا تو اپنے پرواگرم میں دعوت دیں اور نہ ہی ان کے پروگرام شرکت کریں۔