خیبرایجنسی: جمرود کے علاقے غنڈی میں دھماکا، 2 افراد زخمی

Khyber Agency

Khyber Agency

خیبرایجنسی (جیوڈیسک) خیبرایجنسی میں جمرود کے علاقے غنڈی میں دھماکا ہوا ہے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ سڑک کے کنارے دھماکا خیزمواد نصب کیا گیا تھا۔

دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکا اُس وقت ہوا جب امن کمیٹی کی گاڑی گزررہی تھی۔