راء ایجنٹ کی گرفتاری سے پاکستان کے موقف کی تائید ہو گئی: وزیر داخلہ

Nisar Ali Khan

Nisar Ali Khan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان سے راء ایجنٹ کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے۔

گرفتاری سے پاکستان کے موقف کی تائید ہو گئی۔ ثابت ہو گیا کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے کوئی ملک خطے میں امن اور دوستی کیلئے ہماری کوششوں کو کمزوری نہ سمجھے۔

انہوں نے کہا پاکستان کے حساس اداروں کی کارکردگی لائق تحسین ہے معاملے کی مفصل تفتیش کیلئے ایران سے مدد مانگی جائے گی۔