ٹنڈوجام زرعی یونیورسٹی کے قریب دھماکہ۔ ایک رینجرز اہلکار زخمی۔ گاڑی کو جزوی نقصان

Tando Jam University K Kareeb Dhamaka

Tando Jam University K Kareeb Dhamaka

حیدرآباد: میرپورخاص روڈ پر ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے قریب رینجرز کی گاڑی کے گذرتے ہی اچانک دھماکہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار محمد ناصر زخمی ہو گیا تاہم رینجرز کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

واقعہ کے بعد متعلقہ پولیس اور بم ڈسپوزل عملے نے پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ۔ پولیس کے مطابق دھماکہ خیز مواد سائیکل میں نصب تھا اوررینجرز کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔مزید تفتیش جاری ہے۔

03152515800