پائی خیل کی خبریں 28/12/2015

Speech

Speech

پائی خیل (نامہ نگار) جماعت اہلسنت حنفی بریلوی ضلع میانوالی کے سرپرست اعلیٰ پیرطریقت، رہبر شریعت حضرت علامہ پیر سید سراج الزمان شاہ آستانہ عالیہ کوٹ چاندنہ شریف نے جامع مسجدکبی خیل سٹی پائی خیل میں منعقدہ محفل میلادم صطفیۖ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ذکرمصطفیۖسے رحمت خداوندی کانزول ہوتا ہے۔ خالق کائنات نے آپۖکوتمام جہانوں کے لئے باعث رحمت بناکربھیجا۔آپۖکاذکرایساافضل ترین ذکرہے جوخالق کائنات خوداپنے نورانی فرشتوں کے ساتھ ملکرفرماتاہے۔ آپۖکاذکرقرب ِ الٰہی کے حصول کابہترین ذریعہ ہے۔آپۖکی محبت سے دلوں میں نورپیداہوتاہے۔کثرت سے درودشریف پڑھنے سے دکھوں سے نجات ملتی ہے روحانی درجات بلندہوتے ہیں۔آج کے پُرفتن دورمیں نفرتوں،کدورتوںکے خاتمہ کے لئے ضروری ہے کہ محبت رسولۖکے چراغ روشن کیے جائیں۔محفل پاک کاآغازتلاوت کلام پاک سے قاری آصف عنایت اللہ چشتی نے کیااوربارگاہ رسالت مآبۖمیںثناء خوان مصطفیۖ عبدالمجیدبھوروی نے گلہائے عقیدت پیش کیا۔محفل کے اختتام پرملت ِاسلامیہ ،ملک وقوم کی سربلندی کے لئے خصوصی دعائیں اورلنگرمیلادتقسیم کیاگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پائی خیل(نامہ نگار)پی ٹی آئی کے نومنتخب چیئرمین ملک مطیع اللہ ڈرہال چیئرمین ضلع کونسل کے لئے موزوں ترین امیدوارہیں۔ ان خیالات کااظہارمعروف سماجی شخصیات ملک نوازاُترخیل،ملک احسان الحق اُترخیل،ملک جاویداُترخیل،ملک الطاف اُترخیل،ملک فیضان اُترخیل،ملک ثناء اللہ سناٹاودیگرنے کیاانہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت اور پارلیمانی بورڈ کومتحدہوکرچیئرمین ضلع کونسل کے لئے ملک مطیع اللہ ڈرہال کاانتخاب کرناچاہیے۔کیونکہ ان کی سماجی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ان کی خدمات کامخالفین بھی انکارنہیں کرسکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پائی خیل(نامہ نگار)پائی خیل اورگردونواح میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئیں ۔سبزی اورفروٹس فروشوں نے آلو،پیاز،مرچ ٹماٹر،انگور،سیب اوردیگرفرٹس وسبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کردیاعوام پریشانی سے دوچار تفصیلات کے مطابق پائی خیل اور گردونواح میں مقامی انتطامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول کرنے میں غفلت کے باعث قیمتیں دن بدن نہایت تیزی سے بڑھ رہی ہیں ۔اس مہنگائی کے عالم میں غریب آدمی کاجینادشوارسے دشوارترہوتاجارہاہے ۔آٹا،گھی ،آلو،چینی اوردالوں کی قیمتوں میں دکانداروں نے ازخوداضافہ کررکھاہے ۔علاوہ ازیں مقامی انتطامیہ کی طرف سے نوٹس نہ لینے کے باعث سبزی فروشوںنے بھی آلو،پیاز،سبزمرچ ٹماٹر،فروٹس ودیگرسبزیوں میں اچانک بے تحاشہ اضافہ کردیا ہے ۔غریب آدمی پہلے بھی مہنگائی کی چکی میں پیساجارہاتھا۔اب توغریب آدمی کاجینامشکل ہوگیاہے۔کسی دکاندارنے لسٹ آویزاں نہیں کی ہوئی اگرخریدار قیمت پربات کرے تودکاندارسیخ پاہوجاتے ہیں۔عوامی حلقوں نے کمشنرمیانوالی اورڈی سی اومیانوالی سے گرانفروشوں کے خلاف فی الفورنوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔