باجماعت نماز کی ادائیگی اللہ رب العزت کے قرب کا بہترین ذریعہ ہے :صوفی مسعود احمد صدیقی

Tanzeem Mashaikh Uzzam

Tanzeem Mashaikh Uzzam

Tanzeem Mashaikh

Tanzeem Mashaikh

لاہور : امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن انٹرنیشنل صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہاہے کہ باجماعت نماز کی ادائیگی اللہ رب العزت کے قرب کا بہترین ذریعہ ہے اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے خشوع و خضوع سے ادا کی گئی نماز قبولیت سے سرفراز ہوتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاثانی ویلفیئرکمپلیکس میں جامع مسجد صدیقی لاثانی کے افتتاحی تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ موجودہ دور جہاں بے راہ روی اور شیطانیت عروج پر ہے وہیں پر اللہ رب العزت کی رحمت کئی گناہ زیادہ عروج پرہے ہمیں اللہ رب العزت کی رحمت کا حقدار بننے کیلئے نماز کی باجماعت ادائیگی کو اپنا معمول بنانا ہوگا اور اپنی آنیوالی نسلوں کو بھی ترغیب دینا ہو گی تاکہ وہ نماز کی افادیت سے مستفید ہوتے ہوئے قرب الہٰی کے حقدار بن سکیں اور اپنی زندگیوں سمیت آخرت کو آسان بنا سکیں ،۔

اس موقع پر صاحبزادہ شبیر احمد صدیقی ، محمد اکمل نقشبندی ، اطہر مسعودنقشبندی سمیت دیگر ثناء خواںحضرات نے نذرانہ عقیدت جبکہ پیر سید احمد ندیم شاہ ، پیر الطاف نقشبندی، پیر الیاس قادری ، پیر حاجی افتخار ، پیر حسنین حالی، پیر محمدطاہر نقشبندی، پیر رفاقت نقشبندی ، پیر سید عدنان اکرم سمیت دیگر مشائخ عظام و دیگر مکاتب فکر سے وابستہ افراد کثیر تعداد میں شریک تھے ۔ تقریب کے اختتام پر امیر تنظیم صوفی مسعوداحمد صدیقی نے ملکی ترقی و خوشحالی اور آپریشن ضرب عضب کی مزید کامیابیوں کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔