ایڈز ڈے کے حوالے سے بدین میں سماجی تنظیم پاﺅنا کی جانب سے ریلی

AIDS Day Reference Rally

AIDS Day Reference Rally

بدین (عمران عباس) بدین ایڈز ڈے کے حوالے سے بدین میں سماجی تنظیم پاﺅنا کی جانب سے ڈی سی او چوک سے بدین پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ایڈز سے متاثرہ لوگوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے سماجی تنظیم پاﺅنا کے مینیجر معشوق نظامانی، فیلڈ سپر وائزز آصف قمبرانی، سوشل ویلفیئر کے ڈائریکٹر عبدالقادر چانڈیو اور سوشل موبیلائیزر نور علی سومرو نے ایچ آئی وی/ایڈز کے علاج اور احتیاط کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

مقررین نے مزید کہا کہ ہمیں مرض سے نفرت کرنی چاہیئے مریض سے نہیں کرنی چاہیئے وہ مریض تو محبت کے طلبگار ہوتے ہیں انہوں نے کہا احتیاط علاج سے بہتر ہے۔

اس موقعے پر سارنگ لطیف جونیجو، مجیب الرحمان، عزیز احمد ، حنا نظامانی، غلام حسین ، غلام حیدر اور ساجد علی نے بھی شرکت کی۔