ذرا سی تیز ہوا اور چلی تو پیپلز پارٹی کی پوری کابینہ دبئی میں مقیم ہو گی، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

نواب شاہ (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے سینئیر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے پیپلز پارٹی کی آدھی کابینہ دبئی بھاگ چکی ہے اور ذرا سی تیز ہوا چلی تو سندھ کی پوری کابینہ دبئی میں مقیم ہوگی۔

نوابشاہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نواب شاہ میں حلقہ بندیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنا بھی دھاندلی ہے لیکن اس دھاندلی کے باوجود ایم کیو ایم بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔

سندھ کی تاریخ میں پہلی بار ہماری جماعت کے چیئرمین اور وائس چیئرمین بڑی تعداد میں سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت سندھ نے حلقہ بندیوں میں بددیانتی کرکے نواب شاہ کے عوام کو وڈیروں کا غلام بنانے کی سازش کی ہے جو ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

سندھ کی مظلوم عوام کی آواز بن کر تحریک کا آغاز کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سندھ میں مردم شماری ہوجائے تو دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ سندھ میں 2018 میں ایم کیوایم کا نمائندہ وزیراعلیٰ ہوگا۔